بلاگ

طلبا کی سلامتی کی سمت ایک یقینی قدم

طلبا کی سلامتی کی سمت ایک یقینی قدم

اڈمن ذریعہ


٢٢ ستمبر ٢٠١٩



بہت ممکن ہے کہ آپ نے سعودی عرب کے قصبے القندفہ کی اس ٤ سالہ بچی کی دردناک موت کے بارے میں پڑھا ہو جو موسم گرما ایک انتہائی گرم دن سکول بس میں بہت طویل وقت تک بند رہی اور آخر کار دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی - اس طرح کے واقعات ہر سال دنیا کے مختلف ملکوں میں پیش آتے ہیں جس کی بنیادی وجہ روزانہ کی بنیاد پر سکول اور گھر کے درمیان سفر کرنے والے طلباکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے کسی مؤثر نظام کا نہ ہونا ہے

اس طرح کی صورت حال میں سکول جانے والے بچوں کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں ہوتا کہ جس کو استعمال کرکے وہ ڈرائیور ، بس اٹینڈنٹ اور یا پھر سکول اسٹاف کو اپنی جاں کو لاحق شدید ترین خطرے کی بابت مطلع کر سکیں - لہٰذا یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ کوئی ایسا نظام موجود ہو جو سٹوڈنٹس کے بس سے اترنے اور چڑھنے کا مکمل ریکارڈ رکھ سکے- نیز یہ کہ اگر خدانخواستہ ایسی کوئی صورت حال پیدا ہو جائے تو یہ نظام تمام متعلقہ لوگوں کو بروقت مطلع کرے - ایک اور واقعہ دبئی میں بھی پیش آ چکا ہے جب ایک چھے سالہ بچہ بس میں بھولے سے پیچھے رہ گیا اور بروقت مدد نہ پہنچنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا - ہمارے ذہن میں یقینا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسے حادثات کب مکمل طور پر ختم ہوں گے - کیا کبھی کوئی ایسا سسٹم بن پائے گا جو ان جان لیوا حادثات کی روک تھام کر سکے

بس سے نہ اتر سکنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں- ممکن ہے بچے کو نیند آ گئی ہو کیوں کہ کئی ایک ملکوں میں بچوں کو ٹریفک سے بچنے کیلئے بہت صبح سویرے نکلنا پڑتا ہے - یا پھر بہت کم عمری کی وجہ سے وہ ہدایات پر کماحقہ بروقت عمل نہ کر سکا ہو- بہر حال وجہ کچھ بھی ہو ایک مؤثر نظام کا ہونا اشد ضروری ہے

اس مسئلے کے ممکنہ حل کے طور ہم نے اسکولیتا کو تخلیق کیا ہے جو سٹوڈنٹس کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک مؤثر نظام ہے- جب بھی سٹوڈنٹ سکول روانگی یا گھر واپسی کے سفر کہ آغاز یا اختتام کرتے ہیں یہ والدین اور سکول سٹاف کو بروقت اور فوری اپڈیٹ ایپ سے وصول کے جانے والے پیغامات یا نوٹیفکیشن کی شکل میں بھیج دیتا ہے- علاوہ ازیں گوگل میپ پر بس کی لمحہ بہ لمحہ حرکت کے مشاہدے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جو والدین کے مکمل ذہنی اور قلبی اطمینان کا با عث بنتا ہے - بس ہر چند سیکنڈ کے بعد اپنی نئی پوزیشن کے بارے میں اسکولیتا سرور کو مطلع کرتی ہے جسے والدین کے ساتھ شیئر کر دیا جاتا ہے - یہ منفرد فیچر اسکولتیا کو مارکیٹ میں موجود باقی ایپس سے ممتاز کرتا ہے

ایک اور منفرد خصوصیت اسکولیتا کا حاضری کا نظام ہےجس کیلئے ہر سٹوڈنٹ کو ایک این ایف سی کارڈ فراہم کیا جاتا ہے جس میں آر ایف آئ ڈی چپ لگی ہوتی ہے یہ نظام درج ذیل طریقے سے کام کرتا ہے

سٹوڈنٹ اپنا کارڈ سکول روانگی یا گھر واپسی سفر کے آغاز یا اختتام پر بس میں لگے سکینر یا موبائل ڈیوائس پر سوائپ کرتا ہے

ڈیوائس سٹوڈنٹ کی تفصیل ریکارڈ کر لیتی ہے اور اسکولیتا سرور کو بھیج دیتی ہے

یہ ڈیٹا ڈیش بورڈ اور رپورٹس پر ظاہرکیا جاتا ہے اورساتھ ہی ساتھ نوٹیفکیشن انجن فوری طور پر ایپ پیغام کی شکل میں والدین اور دیگر متعلقہ افراد تک پہنچا دیتا ہے