اسکولیتا کے فیچرز


ایڈمنسٹریٹرز ایپ والدین کی ایپ
ڈرائیورز ایپ بس ایپ
اڈمن پورٹل


مطلوبہ ایپ پر جانے کیلیے اوپر دیے گئے لنکس پر کلک کریں - یا پھر آپ اسکولیتا کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کیلئے صفحہ کو اوپر کی جانب سکرول بھی کر سکتے ہیں


ایڈمنسٹریٹرزایپ
ایڈمنسٹریٹرز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوۓ یہ ایپ ڈیزائن کی گئی ہے تا کہ ایڈمنسٹریٹر کہیں بھی اور کسی بھی جگہ پر ہوتے ہوۓ ضروری کام نپٹا سکیں مثلا سٹوڈنٹس کیلئے این ایف سی کارڈ پروگرام کرنا ، ڈرائیوروں کو بسیں الاٹ کرنا اوریا پھر سٹوڈنٹس کو کوئی بس الاٹ کرنا یا اس سے ہٹانا




این ایف سی کارڈ کی پروگرامنگ
سفر کو شروع یا ختم کرنے کیلئے ہر سٹوڈنٹ کواس کیلئے مخصوص ایک این ایف سی کارڈ مہیا جاتا ہے - ایڈمنسٹریٹرایپ کی سٹوڈنٹ سکرین پر یہ فیچر موجود ہے - مطلوبہ طلباکو ایڈمنسٹریٹر پہلے فہرست میں منتخب کر لیتا ہے اور پھر اس بٹن کو کلک کر کے این ایف سی پروگرام فیچر میں جا کر باری باری تمام طلبا کا کارڈ پروگرام کر لیتا ہے




کارڈ سکین
بعض اوقات ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ معلوم کیا جائے کوئی کارڈ کس سٹوڈنٹ کیلئے پروگرام کیا گیا ہے مثلا گمشدہ کارڈ وغیرہ - اس صورتحال میں یہ فنکشن مددگارثابت ہوتا ہے اور اسے ایڈمنسٹریٹر ، بس اور ڈرائیور ایپس میں مہیا کیا گیا ہے


سٹوڈنٹ کی تلاش
این ایف سی کارڈ پروگرام کرنے سے پہلے ایڈمنسٹریٹر کو فہرست میں سے مطلوبہ سٹوڈنٹس کے ریکارڈ منتخب کرنے پڑتے ہیں. ڈیٹا بیس میں ہزاروں نہیں تو سینکڑوں ریکارڈ موجود ہو سکتے ہیں . لہٰذا یہ فیچر مطلوبہ ریکارڈ فلٹر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے



گریڈ فلٹر
سٹوڈنٹس کو گریڈ کی بنیاد پر بھی فلٹر کیا جا سکتا ہے - مطلوبہ گریڈ پر کلک کرنے سے آپ کو صرف اسی گریڈ کے طلبا لسٹ میں نظر آئیں گے



سٹوڈنٹ لسٹ
سٹوڈنٹ لسٹ میں تمام طلبا کے ریکارڈز دکھاۓ جاتے ہیں جن پر آپ مختلف فنکشن آزما سکتے ہیں



بس لسٹ
بس ریکارڈ اسکولیتا پورٹل میں بنا کر اس لسٹ میں ظاہر کیے جاتے ہیں - پورٹل کے بس ریکارڈ میں کسی بھی تبدیلی کو ایپ میں لانے کے لیے لسٹ کو دبا کر ایک مرتبہ نیچے کھینچیں - کسی بس ریکارڈ کو ایک مرتبہ دبا کر اگلی سکرین پر جاسکتے ہیں




سٹوڈنٹس کو بس الاٹ کرنا
سٹوڈنٹس سے کوئی بس واپس لینے یا الاٹ کرنے کیلئے بس لسٹ میں مطلوبہ بس کو دبائیں - اب + کا نشان دبا کر ایک یا زائد سٹوڈنٹس سلیکٹ کر لیں -بس واپس لینے کیلیے سٹوڈنٹ کے ریکارڈ کو دائیں جانب حرکت دیں اور ریموو کو دبا دیں




ڈرائیورز کی لسٹ
بس ریکارڈز کی طرح ڈرائیورز کے ریکارڈ بھی اڈمن پورٹل میں بناۓ جاتے ہیں اور انہیں ڈرائیور لسٹ میں لانے کے لیے لسٹ کو دبا کر ایک مرتبہ نیچے کھینچیں - اگر ڈرائیور کو کوئی بس سونپی گئی ہے تو اسے ر یکارڈ کے دائیں جانب دکھایا جاتا ہے




ڈرائیور کو بس الاٹ کرنا
ایک ڈرائیور کو صرف ایک بس ہی سونپی جا سکتی ہے - کسی ڈرائیور کو منتخب کر کے اگلی سکرین پر جا کر+ دبا کر اسے کوئی بس سونپ سکتے ہیں اور یا پھر واپس بھی لے سکتے ہیں






والدین کیلئے ایپ
یہ ایپ والدین کیلئے ایک ناگزیر سہولت کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ وہ اس کی مدد سے دوران سفر بچوں کی بس کی لمحہ بہ لمحہ حرکت پر نظر رکھ سکتے ہیں - علاوہ ازیں والدین دوسرے سکولوں کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں اگر ان کے بچے ایک سے زائد سکولوں میں زیر تعلیم ہیں بشرطیکہ وہ سکول اسکولیتا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہوں - چھٹی کی درخواست ، جلدی رخصت ، گھر کی لوکیشن اور نوٹیفکیشن موصول کرنا دیگر قابل ذکر خصوصیات ہیں




بچوں کی فہرست
جب والدین سکول کی جانب سے ای میل پر مہیا کیے جانے والے کوڈ کی مدد سے پہلی مرتبہ ایپ رجسٹر کرتے ہیں تو اڈمن پورٹل میں موجود انکے تمام بچے خودبخود بچوں کی فہرست میں آ جاتے ہیں - لیکن یہ فہرست کسی بھی وقت نیچے کھینچ کر اپ ڈیٹ کی جا سکتی ہے



اسکول کااضافہ
کچھ والدین کے بچے ایک سے زائد سکولوں میں پڑھ رہے ہو تے ہیں جنھیں بیک وقت ٹریک کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ تمام اسکول اسکولیتا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہوں - بچوں کی لسٹ سکرین پر موجود فنکشن اور اسکول کی جانب سے بھیجے جانے والے کوڈ کو استعمال کرکے نئے اسکول کو ایپ میں رجسٹر کیا جا سکتا ہے


چھٹی کی درخواست
اب والدین ایپ کے ذریعے فی الفور چھٹی کی درخواست اسکول کو بھیج سکتے ہیں جو ایڈمنسٹریٹر کو ڈیش بورڈ پر نظر آ جاتی ہے- ایسا کرنے کیلئے بچوں کی لسٹ میں سے مطلوبہ بچے کے ریکارڈ کو دائیں طرف سرکائیں تو چھٹی کا بٹن نمودار ہو گا جسے دبا کر متعلقہ سکرین پر جایا جا سکتا ہے




جلدی رخصت کی درخواست
اسی طرح جلدی رخصت کی درخواست بھیجنے کیلئے بچوں کی لسٹ پر مطلوبہ ریکارڈ کو دائیں جانب سرکائیں اور جلدی رخصت بٹن کو پریس کر دیں - اگلی سکرین پر تمام ضروری معلومات کو پر کرنے کے بعد اسکول کو بھیج دیں





گھر کی لوکیشن بھیجیں
ایپ رجسٹر کروانے کے بعد پہلا ضروری کام والدین کے گھر کی لوکیشن سکول کو بھیجنا ہوتا ہے جس کو سفر کے راستے کا تعین کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے- ایڈریس سکرین کھول کر موجودہ لوکیشن اسکول کو بھیج دیں یا پہلے سے رجسٹرڈ لوکیشن دیکھیں




بس کی نقل و حرکت نقشے پر
جیسے ہی ڈرائیور کسی نئے ٹرپ کا آغاز کرتا ہے والدین بس کی نقل و حرکت کا نقشے پر مشاہدہ کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے بچے ٹرپ میں شامل ہوں -سیکورٹی کے نقطہ نظر سے والدین کو صرف ان کے بچوں کی لوکیشن دکھائی جاتی ہے




ایپ کا سیٹ اپ
والدین اگر چاہیں تو ایپ کے سیٹ اپ سکرین پر موجود آپشنز کے ذریعے اسکولیتا سرور کو نوٹیفکیشن بھیجنے سے متعلق اپنی پسند یا نا پسند سے آگاہ کر سکتے ہیں -جس کے مطابق انہیں بچوں کے ٹرپ کی صورت حال کی بابت پیغامات بھیجے جاتے ہیں




پش نوٹیفکیشن
پش نوٹیفکیشن سکرین پر پیغامات محفوظ کر لئے جاتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ایپ فور گراؤنڈ میں چل رہی ہو






ڈرائیورز ایپ
ڈرائیور کو اسکول روانگی اور واپسی کے ٹرپ بنانے کے علاوہ جاری ٹرپس کا سٹیٹس تبدیل کرنا پڑتا ہے - مزید یہ کہ انہیں بس پر سوار ، باقی اور گھر پہنچا دیئے جانے والے طلبا کی تعداد کے بارے میں آگاہی بھی چاہئے ہوتی ہے - وہ یہ سارے کام ڈرائیور ز ایپ کی مدد سے ڈرائیونگ نشست پر بیٹھے ہی انجام دے سکتے ہیں- بس ایپ جو بس اٹینڈنٹ کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے ، ڈرائیور ایپ پر دی جانے والی ہدایات کی پیروی کرتی ہے-




سٹوڈنٹ لسٹ
سٹوڈنٹس بسوں کے ساتھ منسلک کیے جاتے ہیں جو خود ڈرائیور وں کو الاٹ کی جاتی ہیں - اس تعلق کی مدد سے سکول روانگی اور واپسی کے سفر میں شامل طلبا کا تعین کیا جاتا ہے - بس کو الاٹ کیے جانے والے طلبا میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے جسے ریفریش کرنے کیلیے سٹوڈنٹ لسٹ کو پکڑ کر نیچے سرکائیں -



ایڈریس اپ ڈیٹ کرنا
ڈرائیور وں کیلئے اسکولیتا سرور کو اپنی لوکیشن بتانا ضروری ہےایپ رجسٹریشن کے فوری بعد کر لینا چاہیے - یہ لوکیشن ٹرپ کے راستے کا تعین کرتے وقت استعمال کی جاتی ہے - اسکول روانگی کے سفر میں یہ پہلی اور واپسی پر آخری منزل تصور ہوتی ہے -


لوکیشن نقشے پر
بعض اوقات ڈرائیور ٹرپ لگائے بغیر سٹوڈنٹ کی لوکیشن کو نقشے پر دیکھنا چاہیں گے جس کے لیے انھیں سٹوڈنٹ لسٹ پر مطلوبہ سٹوڈنٹ کو منتخب کر کے ریکارڈ کو دائیں جانب سرکائیں اور نمودار ہونے والے نقشے پر دکھاؤبٹن کو پریس کرد یں




کارڈ سکین
بعض اوقات ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ معلوم کیا جائے کوئی کارڈ کس سٹوڈنٹ کیلئے پروگرام کیا گیا ہے مثلا گمشدہ کارڈ وغیرہ - اس صورتحال میں یہ فنکشن مددگارثابت ہوتا ہے اور اسے ایڈمنسٹریٹر ، بس اور ڈرائیور ایپس میں مہیا کیا گیا ہے- ڈرائیور کے سمارٹ فون میں این ایف سی چپ کا ہونا ضروری ہے





ٹرپ سکرین
اس سکرین پر نیا ٹرپ بنایا جاتا ہے - پہلے تو ڈرائیور ٹرپ کی نوعیت یعنی روانگی یا واپسی کا تعین کرتا ہے - پھر سٹوڈنٹ لسٹ کو ریفریش کرنے والا بٹن پریس کر کے سٹوڈنٹس کی حتمی لسٹ اسکولیتا سرور سے منگواتا ہے جس میں غیر حاضر طلبا کو منہا کر دیا گیا ہوتا ہے - ساتھ ہی سرور ٹریفک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوۓ سفر کی طوالت اور دورانیے کا تعین کا تخمینہ بھی بھیج دیتا ہے جسے سکرین پر ڈسپلے کر دیا جاتا ہے - چیک ان بٹن پریس کر کے ٹرپ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر لیا جاتا ہے



اس سکرین کے بالائی حصّے میں موجودہ لمحہ تک بس پر سوار ہو جانے، گھر پہنچ چکنے اور باقی رہ جانے والے طلبا کی تعداد ، ٹرپ کی طوالت اور دورانیے کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں -درمیانی حصّہ میں نقشہ پر سفر کا مکمل راستہ دیا جاتا ہے جس پر طلبا کے گھر کا مقام پن کی شکل میں بنایا جاتا ہے جس کو کلک کرنے سے سٹوڈنٹ کے بارے میں مزید معلومات دکھائی جاتی ہیں- تبدیلی کا بٹن نچلے حصّے میں موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے چیک ان کو چیک آؤٹ اور پھر مکمل ٹرپ میں تبدیل کیا جاتا ہے







بس ایپ
یہ ایپ طلبا کو بس میں چیک ان یا چیک آؤٹ کرنے کیلیے استعمال ہوتی ہے - بہتر ہے کہ ایک کنڈکٹر یا اٹینڈنٹ سٹوڈنٹس کی اس عمل کے دوران مدد کرے وگرنہ ایپ جس ڈیوائس پر چل رہی ہے اسے بس کے داخلی دروازے کے آس پاس کہیں نصب کیا جا سکتا ہے جو تمام سٹوڈنٹس کے لیے قابل رسائی ہو -




سٹوڈنٹ لسٹ
سٹوڈنٹس بسوں کے ساتھ منسلک کیے جاتے ہیں جو خود ڈرائیور وں کو الاٹ کی جاتی ہیں - اس تعلق کی مدد سے سکول روانگی اور واپسی کے سفر میں شامل طلبا کا تعین کیا جاتا ہے - بس کو الاٹ کیے جانے والے طلبا میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے جسے ریفریش کرنے کیلیے سٹوڈنٹ لسٹ کو پکڑ کر نیچے سرکائیں -



لوکیشن نقشے پر
بعض اوقات بس اٹینڈنٹ ٹرپ لگائے بغیر سٹوڈنٹ کی لوکیشن کو نقشے پر دیکھنا چاہیں گے جس کے لیے سٹوڈنٹ لسٹ پر مطلوبہ سٹوڈنٹ کو منتخب کر کے ریکارڈ کو دائیں جانب سرکائیں اور نمودار ہونے والے نقشے پر دکھاؤبٹن کو پریس کرد یں



کارڈ سکین
بعض اوقات ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ معلوم کیا جائے کوئی کارڈ کس سٹوڈنٹ کیلئے پروگرام کیا گیا ہے مثلا گمشدہ کارڈ وغیرہ - اس صورتحال میں یہ فنکشن مددگارثابت ہوتا ہے اور اسے ایڈمنسٹریٹر ، بس اور ڈرائیور ایپس میں مہیا کیا گیا ہے- اٹینڈنٹ کے سمارٹ فون میں این ایف سی چپ کا ہونا ضروری ہے




سٹوڈنٹ کی تلاش
سٹوڈنٹ کو ڈھونڈھنے کا فیچر بس ایپ میں بھی موجود ہے جو مطلوبہ سٹوڈنٹ کو تلاش کرنے اور سٹوڈنٹ لسٹ کو مختصر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے



ٹرپ سکرین
ڈرائیور ایپ کی طرح بس ایپ میں بھی نیا ٹرپ بنانے کا فنکشن موجود ہے - اگر ٹرپ بس ایپ سے بنایا جائے تو ڈرائیور ایپ خودبخود اس کو محسوس کرکے متلقہ سکرین ظاہر کر دیتی ہے اور ایسا ہی ڈرائیور ایپ سے ٹرپ بناتے وقت ہوتا ہے جب بس ایپ ڈرائیور ایپ کی پیروی کرنا شروع کر دیتی ہے- ٹرپ بنانے کا عمل بالکل ڈرائیور ایپ کے جیسا ہے - دونوں ایپس اس فنکشن کے معاملے میں مکمل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں - یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اگر اٹینڈنٹ موجود نہ ہو تو ڈرائیور اپنی نشست چھوڑے بغیر ڈرائیور ایپ سے ٹرپ سٹیٹس کو تبدیل کر سکے اور بس ایپ اس کو محسوس کرتے ہی متعلقہ سکرین میں چلی جاۓ




چیک ان اور آؤٹ سکرین
بس ایپ میں چیک ان ، چیک آوٹ سکرین نے سرے سے ڈیزائن کی گئی ہے- اس سکرین کے بالائی حصّے میں موجودہ لمحہ تک بس پر سوار ہو جانے، گھر پہنچ چکنے اور باقی رہ جانے والے طلبا کی تعداد کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں -درمیانی حصّہ کارڈ سکین کے بعد حاصل ہونے والی معلومات کے لئے مختص ہے - ساتھ ہی ڈیوائس سٹوڈنٹ کو خوش آمدید یا خدا حافظ کا صوتی پیغام کمپیوٹرائزڈ آواز نشر کرتا ہے - اگر اسکول نے اسپیشل آڈیو پیکج خرید رکھا ہے تو یہ پیغام انسانی آواز میں ہوتا ہے- تبدیلی کا بٹن نچلے حصّے میں موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے چیک ان کو چیک آؤٹ اور پھر مکمل ٹرپ میں تبدیل کیا جاتا ہے







اڈمن پینل یا پورٹل
اسکولیتا خریدنے والے ہر اسکول کو اڈمن پینل یا اڈمن پورٹل میں داخل ہونے کیلئے وہی نام اور پاس ورڈ استعمال کرنا ہوتا ہے جو اس کے ایڈمنسٹریٹر کو پہلی بار سائن اپ کرنے کے بعد ای میل پر موصول ہوتا ہے - ایڈمنسٹریٹر تمام ضروری ریکارڈ جیسے کہ سٹوڈنٹس، والدین ، علاقہ جات ، گریڈز ، ڈرائیور اور بس وغیرہ بنا سکتا ہے- اسکولیتا سرور پر ہرنئے اسکول کیلئے ایک علیحدہ ڈیٹا بیس بنایا جاتا ہے - اس کے علاوه ایڈمنسٹریٹر چھٹیوں ، جلدی رخصت اور گھر کی لوکیشن کو تبدیل کرنے کی درخواستوں کو دیکھ کر ان پر مناسب احکامات جاری کر سکتا ہے




ڈیش بورڈ
ایڈمنسٹریٹر ڈیش بورڈ پر مختلف چارٹس اور گرافس کی مدد سے با آسانی کارکردگی کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے سکتا ہے - اگر مخصوص دنوں کی کارکردگی کو جانچنا مطلوب ہو تو تاریخ کے دورانیے کو منتخب کیا جاسکتا ہے - اسکولیتا ٹیم مزید چارٹس اور گرافس کا اضافہ کرتی رہے گی جو پلیٹ فارم پر موجود تمام سکولوں کو فی الفور میسر ہو جائیں گے











ماسٹر ریکارڈز

اڈمن پینل کا بایاں حصہ ایڈمنسٹریٹرز کو ماسٹرریکارڈز جیسے کہ سٹوڈنٹس، گریڈز، ایریاز ، والدین ، ڈرائیورز اور اسی طرح کے دیگر ڈیٹا تک رسائی دیتا ہے - ایڈمنسٹریٹرز ایپ میں استعمال ہونے والے ہر طرح کے ڈیٹا میں اس جگہ سے ترمیم، اضافہ ،ختم یا ان ایکٹو کر سکتے ہیں






ہر طرح کی سکرین کیلئے موزوں ڈیزائن

اسکولیتا اڈمن پینل کو ہر طرح کی سکرین کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے - لہذا اس کو موبائل فون پر بھی با آسانی استعمال کیا جا سکتا ہے - ایڈمنسٹریٹرز کیلئے یہ ایک زبردست سہولت ہے کیوں کہ وہ اپنے موبائل فون کے ذریعے کہیں سے بھی مطلوبہ کام سرانجام دے سکتے ہیں